• صفحہ اول>>سیاست

    شامی عبوری حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں   پوری  کرے،چینی مندوب

    (CRI)2025-11-20

    مقامی وقت کے مطابق 19 نومبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کی سیاسی اور انسانی صورتحال پر غور کیا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ دہشت گردی ابھی بھی شام کی قومی تعمیر کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اور خاص طور پر شام میں سرگرم غیر ملکی دہشت گرد عناصر اس حوالے سے تشویش کا باعث ہیں۔انہو ں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ شامی عبوری حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی ، اس سلسلے میں مؤثر اقدامات کرے گی اور سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں بشمول"مشرقی ترکستان اسلامی تحریک" کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

    فو چھونگ نے یہ بھی کہا کہ گولان کی پہاڑیاں بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ شامی علاقہ ہیں اور اسرائیل کو جلد از جلد شام کی سرزمین سے نکلنا چاہیئے۔

    زبان