سی پی سی کے مرکزی فوجی کمیشن کے شعبہ سیاسی امور کی جانب سے " شی جن پھنگ کے فوج کو مضبوط کرنے کے تصورات " کے عنوان سے ایک جامع کتاب مرتب کی گئی ہے، جسے پیپلز لبریشن آرمی پبلشنگ ہاؤس نے شائع کیا ہے۔
یہ کتاب نئے عہد میں سی پی سی کی فوجی رہنمائی کی نظریاتی بنیاد کو منظم علمی انداز میں پیش کرنے کے حوالے سےایک اہم پیش رفت ہے۔ کتاب میں تعارف کے علاوہ پندرہ ابواب اور اختتامیہ شامل ہیں، جو پارٹی کی فوجی رہنمائی کے نظریے کے جدید ترقیاتی نتائج کو واضح طور پر بیان کرتے ہیں۔کتاب میں خاص طور پر مارکسسٹ عسکری نظریات کی ترقی میں چین کی جانب سے کی گئی جدت اور حقیقی نظریاتی شراکت کو نمایاں کیا گیا ہے۔ کتاب میں شی جن پھنگ کے فوج کو مضبوط کرنے کے تصورات کی رہنمائی میں چینی فوج کی تاریخی کامیابیوں اور تاریخی تبدیلیوں کے رونما ہونے کی مکمل عکاسی کی گئی ہے ۔