• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی زیر صدارت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس

    (CRI)2025-11-28

    کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 28 نومبر کو ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ملک کے صوبوں بشمول خوداختیار علاقوں اور مرکزی حکومت کے براہ راست زیر انتظام بلدیات کے معائنے کی جامع رپورٹ پر نظرثانی کی گئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ شی جن پھنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی سینٹرل کمیٹی معائنے کے کام کو بہت اہمیت دیتی ہے اور بیسویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سےپانچویں اور چھٹے معائنوں کا بندوبست کیا گیا، جس میں ملک کے صوبوں، خود اختیار علاقوں اور مرکزی حکومت کے براہ راست زیر اتنظام بلدیات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یو میہ نگرانی کو مضبوط بنانا چاہیے اور معائنے نیز معائنے میں پیش آنے والی خامیوں کو درست کرنے کو بیسویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کے مطالعہ ، اس پر عمل درآمد کرنے اور پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ مربوط کرنا چاہیے، تاکہ موثر اصلاح کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

    زبان