• صفحہ اول>>سیاست

    چین اور روس کے درمیان اسٹریٹجک سیکورٹی مشاورت کا  بیسواں  دور منعقد ہوگا

    (CRI)2025-11-28

     28 دسمبر کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے اعلان کیا کہ روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو کی دعوت پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےدفتر برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر وانگ ای یکم سے د و دسمبر تک روس کا دورہ کریں گے جہاں چین اور روس کے درمیان اسٹرٹیجک سیکورٹی مشاورت کے بیسویں دور کا انعقاد ہو گا ۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ وانگ ای کے دورہ روس کا مقصد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے تزویراتی سلامتی کے مفادات سے متعلق اہم امور پر رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔

    زبان