• صفحہ اول>>سیاست

    سان فرانسسکو پیس ٹریٹی غیر قانونی اور کالعدم ہے، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2025-11-28

    28 نومبر کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ نام نہاد "سان فرانسسکو پیس ٹریٹی" ،چین اور روس سمیت دوسری جنگ عظیم میں شامل اہم متعلقہ فریقوں کو خارج کرتے ہوئےجاپان کے ساتھ یکطرفہ صلح کے لیے جاری کی گئی ایک دستاویز تھی۔یہ دستاویز چین، امریکہ، برطانیہ اور سوویت یونین سمیت 26 ممالک کی جانب سے دستخط شدہ اقوام متحدہ کے 1942 اعلامیے کی اس شق کی خلاف ورزی کرتی ہے جس کے مطابق دشمن ریاستوں کے ساتھ علیحدہ امن مذاکرات کی ممانعت ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے اور تائیوان کی خودمختاری سمیت چین کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے حقوق سے متعلق اس ٹریٹی کا کوئی بھی اتنظام غیر قانونی اور کالعدم ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے تائیوان کے حوالے سے بیانات نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے تائیوان کی "علیحدگی پسند" قوتوں کو غلط پیغام بھیجا ہے، جس سے آبنائے تائیوان کے امن و امان کو نقصان پہنچا ہے۔ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط بیانات کو واپس لےکر چین کے اندرونی معامات میں مداخلت بند کرے اور ٹھوس اقدامات سے چین کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے ۔

    زبان