• صفحہ اول>>سیاست

    چائنا کوسٹ گارڈ نے  غیرقانو نی طور پر چین کے دیاؤ یو جزائر کے پانیوں میں داخل ہونے والے جاپانی بحری جہاز کو بھگا دیا

    (CRI)2025-12-02

    چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈہ جون نے بتایا کہ 2 دسمبر کو جاپانی ماہی گیری کا جہاز "زوئی ہو مارو"غیر قانونی طور پر چین کے دیاؤ یو جزائر کے اردگرد چین کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوا۔ چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق ضروری کنٹرول اقدامات کیے اور اسے خبردار کرتے ہوئے وہاں سے واپس بھیج دیا۔ترجمان نے زور دیا کہ دیاؤ یو جزائر اور ان سے ملحقہ جزائر چین کی سرزمین کا حصہ ہیں۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس سمندری علاقے میں اپنی تمام خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیز سرگرمیاں فوری طور پر بند کرے۔ چائنا کوسٹ گارڈ قومی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے تحفظ کرتے ہوئے دیاؤیو جزائر کے ارد گرد کے پانیوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون کے نفاذ کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

    زبان