
26 نومبر 2025 ۔مغربی کنارے کے شہر رام الہ میں بیجنگ روڈ پر فلسطینی اور چینی اہلکاروں نے چین کی مالی معاونت سے بنیادی ڈھانچے کے دو منصوبوں کے پایہِ تکمیل تک پہنچنے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ (ایمن نوبانی/شنہوا)
2دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)26 نومبر کومغربی کنارے کے شہر رام الہ میں بیجنگ روڈ پر فلسطینی اور چینی اہلکاروں نے چین کی مالی معاونت سے بننے والے بنیادی ڈھانچے کے دو منصوبوں کے مکمل ہونے پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔اس موقعے پر فلسطین میں چینی دفتر کے ڈائریکٹر جینگ جی شن اور فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے مشترکہ طور پر چین-فلسطین دوستی اسکوائر اور بیجنگ روڈ کی توسیع کے منصوبوں کی تختیوں کی نقاب کشائی کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، جینگ جی شن نے کہا کہ چین-فلسطین دوستی سکوائر اور بیجنگ روڈ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد میں ایک نمایاں پیش رفت ہیں۔ 11 کلومیٹر طویل بیجنگ روڈ ، لوگوں کے لیے آسانی کی سڑک ،دوستی کی سڑک اور مستقبل کی طرف لے جانے والی سڑک ہوگی۔
اپنے خطاب میں فلسطینی وزیر اعظم محمدمصطفیٰ نے دونوں ممالک کی گہری دوستی کا ذکر کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے چین کی بروقت مدد کا شکریہ ادا کیا ۔مقامی لوگوں کی جانب سے بھی ان منصوبوں کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا گیا لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ کبھی مٹی اور ملبے سے ڈھکی ہوئی ایک بنجر پہاڑی تھا،چین کی مدد نے اسے بالکل بدل دیا ہے۔ پہلے برزیت سے مرکزی شہر تک پہنچنے میں آدھے گھنٹے سے زیادہ لگتا تھا اور ابتقریباً دس منٹ میں ہم وہاں پہنچ جاتے ہیں۔
بیجنگ روڈ کا پہلا حصہ ستمبر 2020 میں ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا۔ تعمیراتی توسیع کا کام ستمبر 2024 میں شروع ہوا اور مکمل ہومے کے بعد اب یہ 14 سڑکوں کے نیٹ ورک کو جوڑتا ہے اور مرکزی رام الہ کو الجدوال سے منسلک کرتا ہے۔

26 نومبر 2025 ۔مغربی کنارے کے شہر رام الہ میں بیجنگ روڈ پر فلسطینی اور چینی اہلکاروں نے چین کی مالی معاونت سے بنیادی ڈھانچے کے دو منصوبوں کے پایہِ تکمیل تک پہنچنے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ فلسطین میں چینی دفتر کے ڈائریکٹر جینگ جی شن اور فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے مشترکہ طور پر چین-فلسطین دوستی اسکوائر اور بیجنگ روڈ کی توسیع کے منصوبوں کی تختیوں کی نقاب کشائی کی۔ (ایمن نوبانی/شنہوا)

26 نومبر 2025 ۔مغربی کنارے کے شہر رام الہ میں توسیع شدہ بیجنگ روڈ کا فضائی منظر ۔