
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے 3 دسمبر کو بیجنگ میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ صدر میکرون نے باضابطہ طور پر اپنے چوتھے سرکاری دورہ چین کا آغاز کیا ہے۔موجودہ پیچیدہ عالمی چیلنجوں کے پیش نظر ، چین اور فرانس کو باہمی رابطے اور تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے بڑی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے طور پر اپنی مشترکہ ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔ وانگ ای نے تائیوان کے حوالے سے جاپانی رہنما کے حالیہ غلط بیانات کی نوعیت اور سنگین نقصان کی وضاحت کی اور کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے فاتح ممالک کی حیثیت سے چین اور فرانس کو مشترکہ طور پر خون سے جیتی گئی فتح کے ثمرات کی حفاظت کرنی چاہیے اور ہرگز جاپان کو تائیوان کے مسئلے پر فساد برپا کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ باروٹ نے کہا کہ صدر میکرون چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے طور پر، فرانس اور چین کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعمیری انداز میں عالمی امن کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں۔ فرانس ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور یورپی یونین کی آزادی اور خود مختاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ فرانس یورپی یونین۔چین تعلقات کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔فریقین نے یوکرین کے بحران جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔