• صفحہ اول>>سیاست

    ساتویں چین۔ کیوبا دو  جماعتی نظریاتی سمپوزیم کا بیجنگ میں انعقاد

    (CRI)2025-12-05

    4 دسمبر کو ساتویں چین۔کیوبا دو جماعتی نظریاتی سمپوزیم کا انعقاد بیجنگ میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہِ تشہیر کے سربراہ لی شو لے اور کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور آرتیمسا صوبے کے اول سیکرٹری مارٹینیز نے تقریب میں شرکت کی اور اظہار خیال کیا ۔

    لی شو لے نے اپنے خطاب میں کہا کہ رواں برس چین اور کیوبا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ ہے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور کیوبا کمیونسٹ پارٹی کے اول سیکرٹری دیاس کانیل نے ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات بھیجے جبکہ دونوں رہنماؤں کی سال کے دوران دو بار ملاقاتیں بھی ہوئیں، جنہوں نے چین۔کیوبا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا طویل المدتی منصوبہ بندی کے ذریعے معاشی و سماجی ترقی کی رہنمائی کرتی ہے، اور مسلسل پانچ سالہ منصوبوں کے نفاذ سے قومی مجموعی طاقت میں اضافہ اور عوام کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری حاصل کی گئی، جس کے نتیجے میں تیز رفتار اقتصادی ترقی اور طویل المدتی سماجی استحکام جیسے دو تاریخی معجزات سامنے آئے۔

    مارٹینیز نے نئے دور میں چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو بے حد سراہا اور کہا کہ کیوبا چین کے ساتھ پارٹی اور حکمرانی کے تجربات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، تاکہ مشترکہ طور پر کیوبا۔چین ہم نصیب معاشرے کے قیام کو آگے بڑھایا جا سکے۔

    زبان