4 دسمبر کی سہ پہر، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔
لی چھیانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں چین فرانس تعلقات اور تعاون نے بہت سی نئی پیش رفت اور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین فرانس کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ چین فرانس میں سرمایہ کاری کےلئے چینی صنعتی اداروں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ فرانس ایک منصفانہ، مساوی اور عمدہ کاروباری ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یورپی یونین میں اس بات کوفروغ دےگا کہ وہ چین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو برقرار رکھے، فریقین کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو نافذ کرے اور چین۔یورپی یونین تعلقات کی ترقی کی درست سمت کا تحفظ کرے۔چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین آزاد تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کو مضبوطی سے برقرار رکھنے کے لیے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ میکرون نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ تمام سطحوں پر تبادلے اور بات چیت کو مضبوط بنانے، دو طرفہ کھلے پن اور باہمی سرمایہ کاری کو وسعت دینے، آزاد تجارت اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی حفاظت اور گلوبل گورننس سسٹم کی اصلاحات اور بہتری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
اسی روز، چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نےبھی بیجنگ میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کی۔
