مقامی وقت کے مطابق 6 دسمبر کی صبح ، پاکستانی وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی نےتصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
ادھر افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ 5 دسمبر کی رات ، افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے علاقے میں، جو پاکستان سے متصل ہے افغانستان اور پاکستان کی سرحدی فوجوں کے درمیان ، شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ جھڑپوں میں دونوں جانب سے ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے، اور دونوں ممالک کی اس سرحد پر رہنے والوں نے متاثرہ علاقوں سے انخلا شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سال اکتوبر کے بعد سے، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔



