• صفحہ اول>>سیاست

    جاپان اگر اپنی غلطی پر اڑا رہا تو عوامی غصے کا نشانہ بنے گا ، چینی وزارت دفاع

    (CRI)2025-12-05

    5 دسمبر کی دوپہر، چینی وزارت دفاع نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ایک میڈیا نمائندےنے پوچھا کہ رپورٹس کے مطابق، جاپانی حکومت نے حال ہی میں 2025 کے مالی سال کے لیے اضافی بجٹ منظور کیا ہے، جس سے اس کے دفاعی اخراجات 11 ٹریلین ین تک پہنچ گئے ہیں، جو کہ جی ڈی پی کے 2 فیصد کے ہدف کو قبل از وقت حاصل کر چکے ہیں۔ مزید برآں، جاپان فلپائن کے ساتھ سیلف ڈیفنس فورسز کے "ٹائپ 03 میڈیم رینج زمین سے ہوا میں مار کرنے والےمیزائل" کی برآمد پر تبادلہ خیال کر رہا ہے۔

    اس کے جواب میں، چینی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، جاپان نے بار بار "امن آئین" کی پابندیوں کو توڑا ہے، اور عسکریت پسندی دوبارہ سر اُٹھانے لگی ہے۔ ہم جاپان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت مقرر کردہ شکست خوردہ ملک کی ذمہ داریوں کا سختی سے احترام کرے، اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنے اور ایشیا پیسیفک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے باز رہے۔ اگر جاپان اپنی غلطی پر قائم رہتا ہے، تو یہ عوامی غصے کو دعوت دے گا اور تاریخ اور انصاف کے احتساب سے بچ نہیں پائے گا۔

    زبان