• صفحہ اول>>سیاست

    چینی وزیر اعظم لی چھیانگ بڑے بین الاقوامی اقتصادی اداروں کے سربراہان کے ساتھ "1 پلس10" ڈائیلاگ کریں گے

    (CRI)2025-12-05

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا ہے کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ 9 دسمبر کی صبح بیجنگ میں بڑے بین الاقوامی اقتصادی اداروں کے سربراہان کے ساتھ "1 پلس10" ڈائیلاگ کریں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ لی چھیانگ نئے ترقیاتی بینک کی صدر ڈلمہ روسیف، ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل اینگوزی اوکونجو ایوالا ، اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی کی سیکرٹری جنرل ربیکا گرینسپان، بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو، بینک برائے بین الاقوامی سیٹلمنٹس کے جنرل منیجر پبلو ہرنانڈیز ڈی کوس، فنانشل سٹیبیلٹی بورڈ کے چیئرمین اینڈریو بیلے، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی چھون، اور اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرانتیسیک روزیکا کے ساتھ ڈائیلاگ کریں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ ڈائیلاگ کا موضوع "مشترکہ ترقی کے لیے عالمی حکمرانی پر ایک ساتھ کام کرنا" ہے۔

    زبان