8دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے پارٹی کی ورکنگ باڈیز کے لیے نظر ثانی شدہ نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ان ضوابط کے ذریعے ، سی پی سی کی 20 ویں نیشنل کانگریس اور سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے کل رکنی اجلاسوں کے رہنما اصولوں کا مکمل نفاذ ہوگا۔ یہ ضوابط چین میں پارٹی اور ریاستی اداروں کے اصلاحات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کو مستحکم کرتے ہیں، پارٹی کی ورکنگ باڈیز پر کڑے سیاسی تقاضوں کو عائد کرتے ہیں، ان کے قیام اور عمل کو معیاری بناتے ہیں، اور ان کی کام کرنے کی صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔
سرکلر میں تمام سطح کی پارٹی کمیٹیز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ضوابط کے نفاذ پر اپنی قیادت کو مضبوط کریں، تشہیر، تشریح، نگرانی اور معائنہ میں اچھی کارکردگی دکھائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ ضوابط کے تحت تمام احکامات مؤثر طریقے سے نافذ ہوں۔