8دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ شاندونگ سے تعلق رکھنے والی، تھائی جی چھوان کی ایک ماہر جسم کے غیر معمولی کنٹرول اور اس فن کی مخصوص روانی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ صدیوں پر محیط اس چینی مارشل آرٹ میں باطن یعنی کہ اندرونی تربیت اور ظاہر یعنی کہ جسمانی مشق دونوں پر یکساں زور دیا جاتا ہے۔ تھائی جی چھوان کو 2020 میں یونیسکو نے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا تھا۔



