• صفحہ اول>>سیاست

    "گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس " کا باقاعدہ قیام

    (CRI)2025-12-10

    مقامی وقت کے مطابق 9 دسمبر کو، "گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس " کا افتتاحی اجلاس نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا اور "گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس " باقاعدہ طور پر قائم ہو ا۔ دنیا کے مختلف خطوں کے تقریباً 40 بانی رکن ممالک کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔

    چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے فو چھونگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ "گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس " ایک کھلا اور جامع پلیٹ فارم ہے، اور یقین ہے کہ مزید ہم خیال ممالک اس میں شامل ہوں گے۔ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو مکمل طور پر نافذ کرنے، ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کو تشکیل دینے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

    زبان