• صفحہ اول>>سیاست

    لی چھیانگ  کی ورلڈ بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی کے سربراہان سے ملاقاتیں

    (CRI)2025-12-10

    9 دسمبر کو، چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں "1 پلس10" ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے چین آنے والے ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا،اور اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی کی سیکرٹری جنرل ربیکا گرینسپان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

    لی چھیانگ نے کہا کہ چین تمام فریقین کے ساتھ مل کر چار بڑے عالمی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے، حقیقی کثیر الجہتی پالیسی کواپنانے، مساوی اور منظم عالمی کثیر قطبی نظام کی ترقی اور سب کے لیے شمولیت پر مبنی اقتصادی عالمگیریت کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ چین ورلڈ بینک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کم آمدنی والے ممالک کی ترقی میں مدد کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ چین اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی بڑھانا چاہتا ہے اور گرین معدنیات، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت، اور کم کاربن منتقلی کے شعبوں میں تعاون کو مسلسل وسیع کرے گا۔

    اجے بانگا، کرسٹالینا جورجیوا،اور ربیکا گرینسپان نے چین کی ترقی کی کامیابیوں اور گلوبل ساؤتھ کی ترقی میں چین کی جانب سے قیمتی تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے عالمی حکمرانی کے نظام میں اصلاحات اور بہتری کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

    زبان