• صفحہ اول>>سیاست

    چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے ڈونگ کی بھارتی  وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری سے ملاقات

    (CRI)2025-12-12

    11 دسمبر کو چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے ڈونگ نے بیجنگ میں بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری سے ملاقات کی، جو چین-بھارت وزارت خارجہ کے عہدیداروں کی مشاورت میں شرکت کے لیے چین آئے تھے۔

    سن وے ڈونگ نے کہا کہ رواں سال اگست میں چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم مودی کی تھیان جن میں ملاقات نے چین-بھارت تعلقات کو "نئی بلندیوں" تک پہنچایا۔ چین کو امید ہے کہ دونوں فریق دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے پر عمل کرتے ہوئے، دوراندیشی اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے، تعاون کو فروغ دیں گے، باہمی احترام کو برقرار رکھتے ہوئے اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالیں گے اور چین۔بھارت تعلقات کو مسلسل آگے بڑھائیں گے۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ بھارت-چین تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ بھارت چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں، ادارہ جاتی مذاکرات کی بحالی، تبادلے اور تعاون میں اضافہ، اور بھارت-چین تعلقات کی ترقی کو مستحکم رفتار سے آگے بڑھایا جا سکے۔

    زبان