15 دسمبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں 14 تاریخ کو سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر تبصرہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین جاں بحق افراد کے حوالے سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور متاثرین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اس حوالے سے پہلے ہی آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔