• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی نوعمر افراد کی نظریاتی اور اخلاقی تعلیم کے بارے میں اہم ہدایات

    (CRI)2025-12-16

     سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں نوعمر افراد کی نظریاتی اور اخلاقی تعلیم کے بارے میں اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفر میں ہمیں اخلاقی معیار قائم کرنے کے بنیادی کام کو عملی جامہ پہنانا چاہیے، اور نوعمر افراد کی نظریاتی اور اخلاقی ترقی کو ایک اسٹریٹجک اور بنیادی فریضہ قرار دینے کے تصور پر قائم رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بلند نصب العین اختیار کرنے اور عمدہ اخلاقی معیار نیز درست طرز عمل کی عادات پیدا کرنے کے لیے نوعمر افراد کو تعلیم کی فراہمی اور ان کی رہنمائی کرنی چاہیئے تاکہ وہ اخلاقی، ذہنی، جسمانی، جمالیاتی لحاظ سے جامع طور پر ترقی کرنے والے سوشلسٹ معمار اور جانشین بنیں۔ 15 دسمبر کو نوعمر افراد کی نظریاتی اور اخلاقی تعلیم پر سمپوزیم بیجنگ میں منعقد ہوا۔سمپوزیم میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات پڑھ کر سنائی گئیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے سیکرٹری چائی چھی نے سمپوزیم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

    زبان