• صفحہ اول>>سیاست

    چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر یکطرفہ پابندیوں کی ہمیشہ مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2025-12-17

     یورپی یونین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 18تا 19 دسمبر کو ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کے رکن ممالک روس کے منجمد اثاثوں کے استعمال کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے 17 دسمبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر یکطرفہ پابندیوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقوں کو امن مذاکرات کو فروغ دینے اور یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے مثبت اور سازگار حالات پیدا کرنے چاہئیں، نہ کہ اس کے برعکس۔ گو جیا کھون نے کہا کہ یوکرین بحران پر چین کا موقف واضح اور مستقل رہا ہے۔ ہم بحران کے پرامن حل کے لیے مفید تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام فریق مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے جلد از جلد ایک منصفانہ، دیرپا اور پابند امن معاہدے تک پہنچ سکیں گے۔

    زبان