چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ثالثی کے لیے وزارت خارجہ کے خصوصی ایلچی برائے ایشیائی امور کے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے دوبارہ دورے کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ایک دوست اور ہمسایہ ملک کی حیثیت سے، چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان موجودہ سرحدی تنازع پر بہت زیادہ فکر مند ہے، اور اپنے طریقے سے کشیدگی کو کم کرنے اور حالات کو سازگار کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے بتایا کہ چینی وزارت خارجہ کے خصوصی ایلچی برائے ایشیائی امور 18 دسمبر کو دوبارہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے تاکہ ثالثی کے ذریعے فریقین کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور جلد از جلد امن کی بحالی میں مدد کریں ۔