17 دسمبر کو، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے وینزویلاکے وزیر خارجہ ایوان گل سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔
ایوان گل نے وینزویلا کی حالیہ داخلی صورت حال سے وانگ ای کو آگاہ کیا اور کہا کہ وینزویلا کی حکومت اور عوام اپنے ملک کی خودمختاری اور آزادی کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں، اپنے قانونی حقوق کی حفاظت کریں گے اور کسی بھی طاقت کے دباؤ اور دھمکی کو قبول نہیں کریں گے ۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور وینزویلا سٹریٹجک شراکت دار ہیں، باہمی اعتماد اور تعاون چین اور وینزویلا تعلقات کی روایت رہی ہے۔ چین ہر قسم کے یک طرفہ دباؤ اور کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے اور ہر ملک کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی وقار کا دفاع کرے۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو آزادانہ طور پر فروغ دے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بین الاقوامی برادری وینز ویلا کے جائز حقوق کے تحفظ کے موقف کو سمجھے گی اور اس کی حمایت کرے گی۔