• صفحہ اول>>سیاست

    امریکہ فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے، چینی وزارت دفاع

    (CRI)2025-12-19

    19 دسمبر کو چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کا چین کے تائیوان کو بڑی مقدار میں ہتھیاروں کی فروخت کے منصوبے کا اعلان ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے چین کی خود مختاری اور سلامتی کے مفادات نیز دونوں ممالک کے باہمی اعتماد کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور "تائیوان کی علیحدگی پسند" قوتوں کو غلط پیغام بھیجتا ہے۔ چین اس پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی مکمل وحدت کی تکمیل تاریخی رجحان ہے جسے کوئی بھی قوت روک نہیں سکتی ۔ امریکہ نے بار بار اپنے وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے "تائیوان کی علیحدگی پسند "قوتوں کی حمایت ہے، جس کے خود امریکہ پر بھی منفی اثرات برآمد ہوں گے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مضبوط اقدامات اٹھائے گی اور تائیوان کی " علیحدگی پسندی" اور بیرونی مداخلت کی کوششوں کو پوری طرح ناکام بنائے گی۔

    زبان