چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اٹھارہ دسمبر کو ٹونگا کے وزیر اعظم لارڈ فکافنوآ کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا اور انہیں ٹونگا کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چین اور ٹونگا کے سیاسی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے اور ٹھوس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لارڈ فکافنوآ چین-ٹونگا دوستی کی طویل مدتی حمایت کرتے رہے ہیں اور ایک چین کے اصول پر قائم رہے ہیں جس پر چین انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔