• صفحہ اول>>سیاست

    چینی وزارت خارجہ کے خصوصی ایلچی کا کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحدی کشیدگی میں ثالثی کیلئے دورہ

    (CRI)2025-12-23
    چینی وزارت خارجہ کے خصوصی ایلچی کا کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحدی کشیدگی میں ثالثی کیلئے دورہ

    18 سے 23 دسمبر تک، چین کی وزارت خارجہ کے ایشیاء امور کے خصوصی ایلچی ڈینگ شی جون نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحدی کشیدگی پر ثالثی کےلیے دونوں ممالک کا دورہ کیا ۔

    چین کےخصوصی ایلچی نے کہا کہ چین اس وقت کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحد کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے فوری طور پر جنگ بندی اور مذاکرات کو بحال کرنا ضروری ہے۔ چین آسیان کے ثالثی کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کیلئے حالات پیدا کرنے اور پلیٹ فارم فراہم کرنے کو تیار ہے۔ امید ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سرحد پر امن دوبارہ قائم کریں گے۔

    کمبوڈیا اور تھائی لینڈ دونوں نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمیشہ دوطرفہ قابل قبول طریقے سے امن قائم کرنے اور مذاکرات کی ترغیب دینے میں مدد کرتا رہا ہے۔انہوں نے سرحدی علاقے میں امن و امان بحال کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

    زبان