• صفحہ اول>>سیاست

    چین کسی بھی بہانے وینزویلا کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے

    (CRI)2025-12-24

    مقامی وقت کے مطابق 23 دسمبر کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیریبین خطے کی صورتحال پر ایک ہنگامی کھلا اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے سن لے نے کہا کہ چین کسی بھی بہانے وینزویلا کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

    سن لے نے کہا کہ کچھ عرصے سے، امریکہ "منشیات کی اسمگلنگ پر کاری ضرب لگانے" کے بہانے بحیرہ کیریبین اور وینزویلا کے قریب پانیوں میں اپنی فوجی تعیناتی بڑھا رہا ہے اور وینزویلا کے خلاف پابندیوں، ناکہ بندیوں اور فوجی خطرات میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ امریکی اقدامات دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور جائز حقوق و مفادات نیز اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں، اور لاطینی امریکہ اور کیریبین میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ سن لے نے اس بات پر زور دیا کہ چین کسی بھی بہانے وینزویلا کے اندرونی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد اور سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں اور "لانگ آرم دائرہ اختیار" کی مخالفت کرتا ہے۔ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔ چین خطے کے ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے، عدل و انصاف کو برقرار رکھنے اور لاطینی امریکہ اور کیریبین میں امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔

    زبان