
امریکی نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ برائے مالی سال 2026 پر دستخط کر دیے گئے، جس میں تقریباً 1 بلین ڈالر کو "تائیوان سکیورٹی کوآپریشن انیشی ایٹو" کے لیے مختص کرنے کا بندوبست شامل ہے۔
25 دسمبر کو چین کی وزارت دفاع کی نیوز کانفرنس میں، ترجمان جانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ امریکی ایکٹ چینی امور میں واضح مداخلت ہے، "تائیوان کی علیحدگی پسند" طاقتوں کے لیے سنگین غلط پیغام ہے اورآبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ من جن پارٹی کی اتنظامیہ تائیوان کے عوام کی پرواہ کیے بغیر امریکہ کو اجازت دیتی ہے کہ وہ تائیوان کو نقصان پہنچائے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگر "تائیوان کی علیحدگی پسند" طاقتیں ریڈ لائن عبور کرتی ہیں، تو ہمیں سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونا پڑے گا۔