• صفحہ اول>>سیاست

    امریکی نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ برائے مالی سال 2026" میں چین سے متعلق منفی دفعات پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی کمیٹی برائے خارجہ امور کا رد عمل

    (CRI)2025-12-26

    25 دسمبر کو امریکی نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ برائے مالی سال 2026 پر دستخط کئے جانے پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مذکورہ ایکٹ میں چین سے متعلق منفی دفعات بھی شامل ہیں۔ یہ ایکٹ ہمیشہ کی طرح چین کی مخالفت ، چین کے داخلی امور میں مداخلت اور چین کے مرکزی مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ہم اس پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہیں۔

    ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ حقیقت پسند رویے سے چین کی ترقی اور چین امریکہ تعلقات کو دیکھے گا اور چین کے ساتھ مل کر دونوں رہنماوں کی ملاقات میں طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عمل میں لانے کی کوشش کرے گا۔

    اگر امریکہ غلط سمت کی جانب بڑھا تو چین قانون کے مطابق سخت اقدامات اُٹھائے گا اور ملکی خودمختاری، ترقی اور مفادات کی حفاظت کرے گا ۔

    زبان