چین کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان، سینئر کیپٹن لی شی نے کہا ہے کہ 30 دسمبر کی صبح 9 بجے، عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ سے وابستہ بری فوج کے دستوں نے تائیوان جزیرے کے شمال میں سمندری علاقے میں لانگ رینج لائیو فائر مشقیں کیں ۔ترجمان کے مطابق، اس مشق کے دوران طے شدہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا اور تمام مشقیں منصوبے کے مطابق مکمل ہوئیں، جس کے نتیجے میں مطلوبہ اور متوقع نتائج حاصل کیے گئے۔ یہ کارروائی فوجی دستوں کی عملی جنگی صلاحیت اور مربوط آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے انجام دی گئی۔
اسی روز، ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے تباہ کن جہازوں، لڑاکا بمبار طیاروں اور دیگر فوجی وسائل کو منظم کر کے تائیوان جزیرے کے شمال اور جنوب میں واقع دیگر متعلقہ سمندری علاقوں میں شناخت اور تصدیق، وارننگ اور پسپائی پر مجبور کرنے، فرضی حملوں کے علاوہ بحری اہداف پر حملے، فضائی دفاع اور آبدوزوں کے خلاف کارروائیوں سمیت متعدد عملی مشقیں انجام دیں، جس سے سمندری اور فضائی تعاون اور مشترکہ کنٹرول کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔



