• صفحہ اول>>سیاست

    کوموروس ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، کومورس کے صدر

    (CRI)2026-01-01

    30 دسمبر 2025 کو کوموروس کے دارالحکومت مورونی میں چین اور کوموروس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ پر منعقدہ ایک استقبالیہ میں کوموروس کے صدرغزالی عثمانی نے کہا کہ کوموروس ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور چین کی وحدت کی حمایت کرتا ہے۔اپنی تقریر میں انہوں نے کوموروس اور چین کے درمیان دوستی کو بین الاقوامی تعلقات کے ایک نمونے کے طور پر سراہا اور کوموروس کی طویل مدتی حمایت اور مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

    کوموروس میں چین کے سفیر ہوانگ چینگ نے کہا کہ چین اور کوموروس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، ایک دوسرے کو برابر سمجھا ہے اور یکجہتی اور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے گا اور چین-کوموروس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو جاری رکھے گا۔

    اس تقریب کی مشترکہ میزبانی کوموروس میں چینی سفارت خانے اور کوموروس کی حکومت کے جنرل سیکرٹریٹ نے کی تھی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی دونوں ممالک کی 200 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چین اور کوموروس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے حوالے سے ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

    زبان