• صفحہ اول>>سیاست

    "تائیوان کی علیحدگی"   کا موقف  ناکامی سے دوچار ہے، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کا بیان

    (CRI)2026-01-01

    چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چھن بن ہوا نے لائی چھنگ ڈے کی نئے سال کی تقریر کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لائی چھنگ ڈے کی تقریر جھوٹ اور گمراہ کن باتوں ، دشمنی اور بغض سے بھری ہوئی تھی۔ اس تقریر میں ایک بار پھر "تائیوان کی علیحدگی" کے مغالطے کو آگے بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے اور تائیوان اور مین لینڈ کے درمیان تصادم کو ہوا دی گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ اس تقریر میں "جمہوریت بمقابلہ آمریت" کے پرانے راگ کو دہرایا گیا اور تائیوان کے عوام اور بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔اس تقریر سے "تائیوان کی علیحدگی" کے موقف پر ہٹ دھرمی اور تصاد م کی سوچ ظاہر کی گئی جو اس بات کی مکمل تصدیق کرتی ہے کہ لائی چھنگ ڈے واقعی امن کو تباہ کرنے والا،" "بحران پیدا کرنے والا" اور "جنگ پر اکسانے والا" شخص ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، لائی چھنگ ڈے نے "تائیوان کی علیحدگی" کے موقف پر اپنی ہٹ دھرمی سے جان بوجھ کر تصادم اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو بڑھایا ہے ۔

    چھن بن ہوا نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لائی چھنگ ڈے اور ڈی پی پی حکام کیا کہتے اور کیا کرتے ہیں ، وہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور "تائیوان کی علیحدگی" کے موقف کی ناکامی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ اور چین کی وحدت کو کسی بھی قیمت پر روکا نہیں جا سکتا ۔

    زبان