یکم جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ نے سوئس کنفڈریشن کے نومنتخب صدر گائی پارمیلن کو ان کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ 2017 میں ان کے سوئٹزرلینڈ کے سرکاری دورے کے دوران، دونوں ممالک نے اپنے آزاد تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مشترکہ تحقیق شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ صدر پارمیلن کی حوصلہ افزائی سے، معاہدے کی اپ گریڈنگ کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ اس وقت دنیا میں یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی عروج پر ہے۔ آزاد تجارت کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ حمایت چین - سوئٹزرلینڈ تعلقات کی اعلیٰ سطحی ترقی کی حقیقی عکاسی کرتی ہے نیز عالمی ترقی و خوشحالی میں مزید یقین اور استحکام پیدا کرتی ہے۔ سال 2026، چین-سوئٹزرلینڈ سٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی دسویں سالگرہ کا سال ہے اور یہ چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کا پہلا سال بھی ہے۔ دونوں ممالک کے پاس اختراعی تعاون کے وسیع مواقع ہیں ۔ صدر شی نے کہا کہ وہ چین-سوئٹزرلینڈ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر پارمیلن کے ساتھ مل کر باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو وسعت دینے، چین-سوئٹزرلینڈ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فوائد پہنچانے کے خواہش مند ہیں ۔