• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کے سال نو کے تہنیتی پیغام کی عالمی سطح پر پذیرائی

    (CRI)2026-01-04

    صدر شی جن پھنگ کے سال نو کے پیغام کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ صدر شی کےسال نو کے پیغام میں چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا اور چین کے ، عوام پر مبنی ترقیاتی فلسفے کو بیان کیا گیا ۔ پیغام میں انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا، جو چین کی بڑی قومی ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔

    روس کے بِگ ایشیا ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر الیگزینڈر لیبی دیوکا کہنا تھا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ چین ہمہ گیر اصلاحات اور کھلے پن کو مزید گہرا کرے گا نیز تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے گا جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں، ایک بہتر کل کی تعمیر میں چینی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔سال 2026 ، پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے، چین ایک واضح منصوبہ مندی کے مطابق چینی معجزے کے نئے باب رقم کرتا رہے گا اور دنیا کے ساتھ ترقی کے مزید مواقع بانٹتا رہے گا۔

    امریکا کی کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ کوہن نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے سالِ نو کے پیغام میں چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کی حاصل کردہ شاندار کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا اور جن کلیدی الفاظ نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ جدت، اعلیٰ ترقیاتی معیار اور نئی معیاری پیداواری قوت تھے۔ ان کی رائے میں چین بالآخر ، مستقبل کے عظیم اہداف حاصل کر لے گا۔

    بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام سے تبدیلی اور افراتفری کی شکار دنیا کو یقین اور مثبت توانائی ملی ہے اور دنیا مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہے۔

    زبان