• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کا مماڈے ڈومبویا  کو گنی کا صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام

    (CRI)2026-01-06

    4 جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ نے مماڈے ڈومبویا کو جمہوریہ گنی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ جمہوریہ گنی صحارا سے جنوبی جانب افریقہ کا پہلا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ طویل عرصے سے، دونوں ممالک ہمیشہ باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے پر قائم رہے ہیں، ایک دوسرے کے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق معاملات میں باہمی حمایت کرتے چلے آ رہے ہیں اور مشترکہ ترقی میں نتیجہ خیز تعاون کررہے ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-گنی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دینےکے لئے صدر ڈومبویا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود اور گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی کو فروغ دیا جائے۔

    زبان