• صفحہ اول>>سیاست

    وانگ ای اور  فن لینڈ کی وزیر خارجہ  کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

    (CRI)2026-01-07

    6 جنوری کی شام ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے دعوت پر فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔

    وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران چین اور فن لینڈ نے مشترکہ طور پر سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ منائی، دوطرفہ تعلقات میں نئی ​​پیش رفت حاصل کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے نتائج برآمد ہوئے۔ وانگ ای نے امید ظاہر کی کہ فن لینڈ، یورپی یونین کے ایک اہم رکن ملک کے طور پر، یورپی یونین میں چین کے بارے میں عقلی اور معروضی تفہیم کو فروغ دینے، مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے، "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشی ایٹو اور یورپی یونین کے "گلوبل گیٹ وے "پروگرام کے درمیان اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر فعال طور پر غور کرنے، چائنا-ای یو کے سرمایہ کاری کے معاہدے کی دوبارہ توثیق اور چین-یورپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات اور دستخط کے حوالےسے مثبت کردار ادا کرے گا۔

    وانگ ای نے تائیوان کے معاملے پر چین کے موقف کی بھی وضاحت کی اور موجودہ جاپانی قیادت کے غلط اقدامات کو بے نقاب کیا۔

    ایلینا والٹونن نے کہا کہ فن لینڈ اور چین کے درمیان تعلقات نے طویل مدت میں مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے، اور فن لینڈ ،ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے چین کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطحی تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی توقع بھی ظاہر کی۔

    زبان