• صفحہ اول>>سیاست

    لیو شی فانگ اور زینگ ینگ یاؤ کو " تائیوان کے علیحدگی پسند " عناصر  قرار دے دیا گیا ، ریاستی کونسل کا دفتر برائے تائیوان امور

    (CRI)2026-01-07

    7 جنوری کو،چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے یومیہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ترجمان چھن بن ہوا نے اعلان کیا کہ لیو شی فانگ اور زینگ ینگ یاؤ کو "تائیوان کے علیحدگی پسند " عناصر قرار دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے لوگ ایک نسل اور ایک ہی تہذیب کے حامل ہیں اور امن، ترقی، تبادلہ اور تعاون آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کی مشترکہ خواہشات ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لیو شی فانگ اور زینگ ینگ یاؤ کا طرز عمل ناجائز ہے۔ ان کی جانب سے "تائیوان کی علیحدگی" کی متعدد کارروائیوں نے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ بہت سے افراد نے اس معاملے کی اطلاع ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کو دی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ان کے عمل کی سزا دی جائے ۔

    ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ تائیوان ہائی پروکیوٹریٹ کی پراسیکیوٹر چھن شو ای کو 'تائیوان کی علیحدگی'کی سازشوں میں مددگار قرار دیتے ہوئے ان سے قانونی طور پر حساب لیا جائے گا۔

    زبان