8 جنوری کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے تھونگلون سیسولیتھ کو ایک مرتبہ پھر، لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام ارسال کیا۔
اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ لاوس عوامی انقلابی پارٹی کی 12ویں کانگریس کا کامیاب انعقاد ، لاؤ پارٹی اور لاؤس میں سوشلسٹ نصب العین کی ترقی کے نئے امکانات کھولنے کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں لاؤ پارٹی اور عوام متحد رہیں گے، اپنی جدوجہد جاری رکھیں، لاؤ پارٹی کی 12ویں کانگریس میں طے پانے والے تمام اہداف اور ذمہ داریاں کامیابی کے ساتھ نبھائیں گے، لاؤس میں سوشلسٹ نصب العین کے حصول میں مسلسل پیش رفت جاری رکھیں گےاور 2055 میں پارٹی کے صد سالہ ہدف کی طرف پر عزم انداز میں پیش قدمی کریں گے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جہاں علاقائی محرکات ،عالمی تبدیلیوں کے ساتھ گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں وہ ، جنرل سیکریٹری تھونگلون سیسولیتھ کے ساتھ مل کر چین-لاؤس تعلقات کی ترقی کے لیے سٹریٹجک رہنمائی کو مضبوط بنانے، چین اور لاؤس کے درمیان روایتی دوستی کو فروغ دینے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو بڑھانے اور چین-لاؤس کی مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کو اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح کی جانب فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔