8 جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ،چین- افریقا افرادی و ثقافتی تبادلے کے سال 2026 کی افتتاحی تقریب کے لیے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور افریقا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر "چین افریقا افرادی و ثقافتی تبادلے کے سال" کا انعقاد ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر چین افریقا دوستی کو مزید فروغ دینے کا ایک اہم اقدام ہے۔ تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھ کا عمل، انسانی تہذیب کی ترقی اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کی لازوال قوت ہے۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ فریقین"چین افریقہ افرادی و ثقافتی تبادلے کے سال" سے فائدہ اٹھا کر روایتی دوستی کو آگے بڑھاتے ہوئے تہذیبوں کے مابین باہمی طور پر سیکھ کے اس عمل کو مضبوط بنائیں گے، عوام اور بالخصوص نوجوانوں کے مابین تبادلوں کو بڑھائیں گے اور جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے تاکہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی یکجہتی کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹا جائے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے لیے چین اور افریقا مشترکہ خدمات سرانجام دیں گے.