مقامی وقت کے مطابق 8 جنوری کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے افریقی یونین کے ہیڈ کوارٹرز میں افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین محمود علی یوسف کے ساتھ نویں چین-افریقی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ اس سال چین اور افریقہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ ہے اور یہ مسلسل 36واں سال بھی ہے کہ کسی چینی وزیر خارجہ نے نئے سال کے آغاز میں افریقہ کا پہلا دورہ کیا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ یہ دورہ چین اور افریقہ کے درمیان دوستی کا تسلسل ہے۔ دوسرا، یہ افریقہ کےلئے چین کی پالیسیوں میں استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔ چین کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں نے اعلیٰ درجے کے استحکام کو برقرار رکھا ہے، جس سے افریقہ سمیت دنیا کو قابل قدر یقین حاصل ہوا ہے۔چاہے بین الاقوامی اور علاقائی صورت حال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں، چین ہمیشہ ضرورت پڑنے پر افریقہ کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھانے والا پہلا بھائی رہےگا۔ تیسرا،اس دورے نے ترقی پذیر ممالک کی یکجہتی ظاہر کی ہے۔ چین اور افریقہ دونوں گلوبل ساؤتھ کا حصہ ہیں۔ 2.8 ارب آبادی کی متحد کوششوں سے ہم کسی بھی مشکل اور چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔