مقامی وقت کے مطابق 10 جنوری کو، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن،چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ماسیرو میں جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونلڈ لامولا کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین جنوبی افریقہ کے ساتھ اعلیٰ سطح رابطے برقرار رکھنے، پارٹیوں کے درمیان تبادلہ خیال بڑھانے، اسٹریٹجک باہمی اعتماد مضبوط کرنے اور عملی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین، افریقہ کے لیے اپنی زیرو ٹیرف پالیسی کو جنوبی افریقہ میں نافذ کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں مدد ملے اور مقامی عوام کے لیے فائدہ مند ہو۔ دونوں فریقوں نے چین۔افریقہ ثقافتی سال کے کامیاب انعقاد پر بھی بات کی تاکہ عوام میں دوستانہ بنیاد مزید مستحکم ہو۔
مقامی وقت کے مطابق 11 جنوری کو، وانگ ای نے افریقہ کے دورے کے دوران صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین صدر حسن شیخ محمود کی رواں سال دوسری چین-عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ وانگ ای نے زور دے کر کہا کہ چین اور صومالیہ کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات ہیں، چین صومالیہ کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر کاربند ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کا احترام اور حمایت جاری رکھیں گے، اور اسٹریٹجک شراکت داری وقتی حالات سے متاثر نہیں ہوگی۔