• صفحہ اول>>سیاست

    صدر شی جن پھنگ کا امریکی نوجوانوں کے تعلیمی تبادلہ وفد کے نام جوابی خط

    (CRI)2026-01-11

    سات جنوری کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکی نوجوانوں کے تعلیمی تبادلہ وفد کے نام جوابی خط ارسال کیا۔ میامی ڈائمنڈ لیڈرشپ اکیڈمی، یونیورسٹی آف فلوریڈا، اور میامی ڈےڈ کالج کے اساتذہ اور طلبہ پر مشتمل اس وفد نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا تھا۔

    شی جن پھنگ نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ وفد کے اساتذہ اور طلبہ کا دورہ چین ، خوشگوار اور بھرپور تجربات کا حامل رہا ، انہوں نے چینی ثقافت میں ان کی گہری دلچسپی اور مخلصانہ جذبات کو محسوس کیا۔

    شی جن پھنگ نے نشاندہی کہ چین-امریکا تعلقات کا مستقبل عوام ، خصوصاً نوجوانوں پر منحصر ہے۔ "پانچ سال میں پچاس ہزار " اقدام کے آغاز کے بعد اب تک چالیس ہزار سے زائد نوجوان اس پروگرام میں حصہ لے چکے ہیں، جس سے انہیں چین کو حقیقی معنوں میں سمجھنے کا موقع ملا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے تسلسل کے لیے ایک مضبوط پل قائم ہوا ہے ۔ یہ حقیقت اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ چین اور امریکا کے عوام دوستانہ تبادلوں اور تعاون کے خواہاں ہیں۔

    انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مزید امریکی نوجوان چین اور امریکا کی دوستی کے فروغ میں شامل ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے نئے سفیر کا کردار ادا کریں گے اور عوامی و ثقافتی روابط کے فروغ کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں مزید مثبت کردار ادا کریں گے۔

    حال ہی میں امریکی نوجوانوں کے تعلیمی تبادلہ وفد کے اساتذہ اور طلبہ نے صدر شی جن پھنگ کو ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے اکتوبر 2025 کے دورہ چین کے تجربات کا جائزہ پیش کیا اور "5 سال میں 50,000" کے اقدام کو دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے ایک قیمتی موقع قرار دیا تھا۔

    زبان