• صفحہ اول>>سیاست

    امریکہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے دیگر ممالک کو بہانہ نہ بنائے،چین کی وزارت خارجہ

    (CRI)2026-01-13

    12 جنوری کو ،چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ سے متعلق حالیہ بیانات پر ردِعمل ظاہر کیا۔ماؤ نِنگ نے کہا کہ شمالی قطب پوری بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات سے وابستہ ہے ، چین کی شمالی قطب میں سرگرمیاں شمالی قطب کے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہیں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق ہیں۔ تمام ممالک کے قانون کے مطابق شمالی قطب میں سرگرمیاں انجام دینے کے حقوق اور آزادیوں کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔ امریکہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے دوسرے ممالک کو بہانہ نہ بنائے۔

    زبان