• صفحہ اول>>سیاست

    کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی چین کا دورہ کریں گے

    (CRI)2026-01-13

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بارہ تاریخ کو اعلان کیا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی چودہ سے سترہ جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اسی روز یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال سے، فریقین کی مشترکہ کوششوں سے، چین-کینیڈا تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم کارنی کا یہ دورہ آٹھ برس کے بعد کسی کینیڈین وزیرِاعظم کا پہلا دورۂ چین ہو گا۔ترجمان کے مطابق، وزیرِاعظم کارنی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیرِاعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی سے بھی الگ الگ مذاکرات اور ملاقاتیں کریں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ وزیرِاعظم کارنی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور رابطوں کو مضبوط بنانے، سیاسی اعتماد میں اضافہ کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے، اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانے اور باہمی خدشات کے حل میں مددگار ثابت ہوگا، تاکہ چین۔کینیڈا تعلقات میں بہتری کے موجودہ رجحان کو مستحکم کیا جا سکے ۔

    زبان