14جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)13 جنوری کو ،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کےسربراہ ، لیو حائی شنگ نے لاوس کا دورہ کیا ۔ انہوں نے تھونگلون سیسولیتھ کو بارہویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
لیوحائی شنگ نے تھونگلون سیسولیتھ کو ، شی جن پھنگ کا تہنیتی خط اور پیغام پہنچایا۔ اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں چین، لاؤس کے ساتھ مل کر چین-لاؤس مشترکہ مستقبل کی حامل برادی کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
تھونگلون سیسولیتھ نے شی جن پھنگ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی قیادت، چین کے ساتھ تعلقات کو ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے نیز دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کے لیے چین کے ساتھ قریبی تعاون کرنے کی خواہاں ہے۔
اپنے دورے کے دوران، لیو حائی شنگ نے لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کےکمیشن برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ بونلیووا پھاندانووونگ کے ساتھ بھی ملاقات کی۔