• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کے سینٹرل اربن ورک کانفرنس سے کیے گئےخطاب کی اشاعت

    (CRI)2026-01-16

    16جنوری کو ، چھیو شی میگزین میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا سینٹرل اربن ورک کانفرنس سے کیا جانے والا اہم خطاب شائع ہو ا۔

    اس خطاب میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ دہائی میں، سی پی سی سینٹرل کمیٹی نے شہری ترقی میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین میں جدید شہر سازی کے معیار، شہری ترقی کی صلاحیت، منصوبہ بندی اور تعمیر ی معیار، روزگار اور رہائش کے لحاظ سے موزوں معیار، تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ماحولیاتی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔مجموعی طور پر دیکھا جائے تو چین کی شہر سازی تیزرفتار ترقی سے مستحکم ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، شہری ترقی بڑے پیمانے پر توسیع کے مرحلے سے آگے بڑھ کر، موجودہ وسائل کے معیار میں بہتری اور کارکردگی میں اضافے کے مرحلے کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔

    شائع کردہ خطاب میں، شہری امور سے متعلق سات اہم ترجیحی نکات بھی واضح کیے گئے ہیں۔ ان میں جدید شہری نظام کی بہتری، متحرک اور جدت طراز ی کے حامل شہروں کی تعمیر، آرام دہ اور سہولیات سے آراستہ رہائشی شہروں کا قیام، خوبصورت، سبز اور کم کاربن شہروں کی ترقی، شہری حفاظت اور لچک کو بڑھانا ، ثقافتی طور پر ایسے متحرک شہروں کو فروغ دینا جو اعلی تہذیبی و اخلاقی معیار کی نمایندگی کریں اور زیادہ مؤثر اور باسہولت ک سمارٹ شہروں کی تعمیر شامل ہیں۔

    زبان