• صفحہ اول>>سیاست

    تائیوان کے "علیحدگی پسند" عناصر  کو سخت سزا دینے کے تمام اقدامات قابلِ اختیار ہیں ، چینی وزارتِ دفاع

    (CRI)2026-01-17

    چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے 16 جنوری کو ایک پریس بریفنگ کے دوران حالیہ فوجی امور سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔

    ایک سوال کے جواب میں، جس میں تائیوان میں بعض حلقوں کی جانب سے اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ چین ممکنہ طور پر امریکہ کے وینزویلا سے متعلق طرزِ عمل کی نقل کرتے ہوئے تائیوان کے خلاف کارروائی کو "جواز" فراہم کر سکتا ہے، ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کے حل کا اختیار صرف چینی عوام کو حاصل ہے، کسی بیرونی طاقت کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ تائیوان کے "علیحدگی پسند" عناصر سے نمٹنا چین کا خود مختار حق ہے، اور ان کے خلاف کارروائی ایسے ہے جیسے "مٹکے میں بند چیز کو پکڑنا"۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ جو بھی اقدامات تائیوان کے "علیحدگی پسند" عناصر کو سخت سزا دینے کے لیے مؤثر ہو سکتے ہیں، وہ تمام کے تمام قابلِ اختیار ہیں۔

    زبان