16 جنوری کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین ان تمام ممالک کی جانب سے، جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات قائم ہیں، چین کے تائیوان علاقے کے ساتھ کسی بھی ایسے معاہدے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو خود مختاری کے مفہوم یا سرکاری نوعیت کا حامل ہو۔ ترجمان نے زور دیا کہ امریکہ کو ایک چین کے اصول اور چین۔امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی حقیقی معنوں میں پاسداری کرنی چاہیے۔