انیس جنوری کو ، اقوام متحدہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام اور سزا سے متعلق سفارتی کانفرنس کی تیاری کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران جاپانی نمائندے نے اپنی تقریر میں چین پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، جس پر چینی نمائندے نے موقع پر حقِ جواب استعمال کرتے ہوئے سختی سے تردید کی۔
چینی نمائندے نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کی جانب سے کیے گئے جرائم ناقابلِ تردید ہیں اور "انسانیت کے خلاف جرائم" جاپانی عسکریت پسندی کے تحت کیے گئے سنگین جرائم کی نہایت جامع اور درست عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جاپان نے کبھی بھی حقیقی معنوں میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور نہ ہی ان پر ندامت کا اظہار کیا۔ چینی نمائندے کے مطابق، حالیہ عرصے میں جاپان کی جانب سے دیے گئے بعض غلط بیانات نے عسکریت پسندی کے دوبارہ سر اٹھانے کے خطرناک رجحانات کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ چینی نمائندے نے جاپان کو متنبہ کیا کہ وہ تاریخی حقائق کا سنجیدگی سے سامنا کرے، اپنے جرائم پر گہرا غور و فکر کرے اور غلط راستے پر مزید آگے بڑھنے سے باز رہے۔