• صفحہ اول>>سیاست

    چینی صدر کا ہائی سپیڈ ٹرین حادثے پر سپین کے بادشاہ سے اظہار تعزیت

    (CRI)2026-01-21

    چینی صدر شی جن پھنگ نے سپین میں دو ہائی سپیڈ مسافر بردار ریل گاڑیوں کے افسوسناک حادثے پر ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

    اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ سپین کے جنوبی صوبے قرطبہ میں پیش آنے والے ہائی سپیڈ ٹرین کے المناک حادثے اور اس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی ،سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔

    زبان